اجازت یافتہ کاروباری سرگرمی
کمپنی اپنے بنیادی مقاصد کو پورا کرنے کیلئے مندرجہ ذیل امور انجام دینے کی مجاز ہے:
-
گنے کی بنیاد پہ چینی کی پیداوار اور چینی کی ضمنی مصنوعات سے تعلق رکھنے والی دیگر اشیاء خوردونوش کی تیاری.
-
گنا، اور کسی بھی قسم کے پھل، سبزی اور اناج کی خرید و فروخت کرنا، مخصوص قوائدو ضوابط پر کمپنی کی اپنی زمین پہ یا کسی اور زمین پہ اگانا اور کسانوں، زمینداروں اور کنٹریکٹرز کو بیج، کھاد، مشینری اور زر بیعانہ مخصوص قواعد و ضوابط پرفراهم کرنا اور بعد ازاں کمپنی تمام کاشت کی ہوئی یا خریدی ہوئی پیداوار بشمول گنا، پھل، سبزی، اناج، وغیرہ فروخت یا برآمد کر سکے۔
-
بجلی کی پیداوار اور خریدوفروخت کیلئے پاور پلانٹ لگانا، چلانا اور انتظامی امور سر انجام دینا۔
-
پاکستان یا بیرون ملک بطور معاہدہ کار، کمیشن یا ایجنسی کے کام کرنا خصوصاً ً کارخانہ داری اور چینی کی صنعت سے متعلق کسی فرد، کمپنی، حکومت یا مقامی انتظامیہ کے ساتھ بطور نمائندہ لین دین کے عمل میں شامل ہونا۔
-
پلانٹ اور مشینری کی خرید و فروخت، پیداوار، تنصیب اور تجدید کیلئے بطور تکنیکی مشیر کام کرنا